مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک مقدس مقام ہے، وہاں اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے بےحسی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غاصب اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے اس اقدام کی ایران، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن نے بھی شدید مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ