22 دسمبر، 2022، 7:43 PM

ایران اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے لکسمبرگ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبورن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فریقین کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ان رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران لکسمبرگ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے حوالے سے کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے۔ 

لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے بھی دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مسائل اور صورتحال پر اپنی نکتہ نظر پیش کیا۔

News ID 1913786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha