مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری عوام نے چارلی ہیبڈو میگزین کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے طنزیہ کارٹون شائع کرنے کے مذموم فعل کے خلاف زبردست آن لائن مہم شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام نے سوشل میڈیا پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصویریں اٹھائے ہوئے شہریوں کی تصاویر شائع کیں جن پر ہیش ٹیگ (#OurLeader) کے ساتھ اخبار کی طرف سے ان کی توہین کی مذمت کی گئی۔
خیال رہے کہ 2006 میں اس میگزین نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے جس سے اس وقت عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور بعد میں اخبار کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح حملہ بھی کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ