17 دسمبر، 2022، 2:45 PM

پاکستان اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جنگ بندی

پاکستان اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جنگ بندی

بلوچستان میں واقع چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدری فورسز کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف جنگ بندی ہوچکی ہے، جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے، سرحد پر کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

News ID 1913709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha