مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یوکرین سے ہمدردری ہے لیکن پاکستان کے اپنے بہت سے داخلی اور علاقائی مسائل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تنازعات سے تھک چکے ہیں، دوسروں کے تنازعات کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ افغانستان سے جلدی ہٹ کر یوکرین پر چلی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی جگہ یوکرینی پناہ گزینوں، افغان امداد کی جگہ یوکرینی امداد نے لے لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اشتراک میں بے پناہ معاشی مواقع ہیں، سی پیک سے ہمارے مواصلات اور توانائی کے انفرااسٹرکچر نے گزشتہ عشرے میں بہت فروغ پایا۔
آپ کا تبصرہ