5 دسمبر، 2022، 2:54 PM

عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اورچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

News ID 1913515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha