مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی، آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار منعقد ہوا۔ دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہونیوالے سیمینار سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین اور رکن مجلس نظارت آئی ایس او طالبات علامہ احمد اقبال رضوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی، خانم رباب رضوی، جماعت اسلامی شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی محترمہ زرفشاں فرحین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ طاہرہ ظفر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار میں جامعہ خدیجۃ الکبری کی طالبات نے درس آموز ٹیبلو بہترین انداز میں پیش کیا جس میں یہ پیغام دیا گیا کہ ہم خمینیؒ بت شکن کی بیٹیاں آخری دم تک قرآن و سنت کی حمایت میں اپنے حجاب کی محافظ رہیں گی۔
اپنے خطاب میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا ہم سب خواتین کا فرض ہے کہ اس سیمینار کے خوبصورت پیغامات کو اپنے اپنے انداز میں معاشرے کی دیگر خواتین تک پہنچائیں یہ سرزمیں قرآن و سنت اور ولایت محمد و آل محمد کی سرزمین ہے مملکت خداداد پاکستان میں شیاطین اور استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے خواتین کو میدان عمل میں رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا وطن عزیز کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں امام زمانہ عج کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار پیش کریں گی خداوند سبحان ولی امر مسلمین رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی طاقت میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے ان شاء اللہ امام زمان عج کے ظہور تک یہ پرچم اسلام جو نائب امام کے ہاتھوں میں دشمن کے لیے ذلت و خواری اور مومنین کے لیے عزت و سرفرازی کی علامت رہے گا۔
آپ کا تبصرہ