مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے واقعات افغانستان کے امن امان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔
کنعانی نے دہشت گردی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا، گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگیں، زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ