2 دسمبر، 2022، 7:29 PM

پاکستانی وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستانی وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا، گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگیں، زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1913470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha