23 نومبر، 2022، 2:02 PM

وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

 وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

جی ایچ کیو نے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی ہے۔
ڈوزیئر میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز (لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام شامل ہیں۔

حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

News ID 1913314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha