19 نومبر، 2022، 3:03 PM

پاکستانی سابق وزیراعظم پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کردی

پاکستانی سابق وزیراعظم پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کردی

وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے ملزم نے جے آئی ٹی کو حملے سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے محرکات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دعوے اور ملزم کے بیان میں تضاد ہے۔

ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آکر فائرنگ کی۔ اس کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا چاہتا تھا لیکن پکڑا گیا۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ملزم نے بتایا کہ میرا کسی بھی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے حملہ کرنے کو کہا تھا۔ ملزم کے مطابق وہ 2 گھنٹے تک حملے کے لیے انتظار کرتا رہا۔

News Code 1913239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha