13 نومبر، 2022، 8:32 AM

امریکہ نے شام سے تیل اور گندم کے 94 ٹینکرز چرالیے

امریکہ نے شام سے تیل اور گندم کے 94 ٹینکرز چرالیے

امریکی فورسز نے شام سے چوری شدہ گندم اور تیل کے 94 ٹینکروں کے قافلے کو عراق میں اپنے اڈوں تک پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ امریکی قابض افواج نے گندم اور تیل سے لدے 94 ٹرک چوری کیے اور اس سامان کو غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے سیاہ تیل سے لدے 30 ٹینکر ٹرک غیر قانونی "الولید" کراسنگ کو عبور کر کے عراق کی طرف روانہ ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ السویدیہ کے کھیتوں سے چوری شدہ تیل سے بھرے مزید 44 ٹینکروں کو محمودیہ کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا۔ ذرائع نے سانا کو بتایا کہ امریکی قابض افواج نے چوری شدہ 20 گندم  پر مشتمل ٹرکوں کو سیمالکا بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔

News ID 1913125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha