مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلین نے کہا ہے کہ واشنگٹن "روسی فوج کے لیے فوجی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک" کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار، انہوں نے انڈونیشیا کے جزیرۂ بالی میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں میں 14 افراد اور 28 روسی ادارے شامل ہیں، جن میں ان اداروں کو مالی مدد فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں اور پابندیوں کا باضابطہ اعلان آج پیر کو متوقع ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام روسی جنگی کارروائیوں میں خلل ڈالنے اور پابندیوں کے ذریعے روسی فوج کو درکار سازوسامان کی فراہمی کو روکنے کی ہماری وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے روس کے خلاف پابندیوں کی نئی فہرست میں کس قسم کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں، کے بارے میں تفصیلات سے گریز کیا۔
آپ کا تبصرہ