3 اکتوبر، 2022، 8:44 AM

پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، آج فیصلے کا امکان

پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، آج فیصلے کا امکان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی بھی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

عدالتی بینچ نے گزشتہ سماعت میں عمران خان کے معافی کے بیان کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ نئے بیان حلفی میں عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر دئیے بیان پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان نے مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وکلا، قانونی افسرا ن اورصحافیوں کو رجسٹرار آفس سے جاری کردہ انٹری پاس پر کمرہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

News ID 1912534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha