مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز اپنے روسی ہمنصب ولادیمیر پیوٹن کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کے علاقے کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق بائیڈن کے یہ اظہارات پیوٹن کی اس تقریر کا جواب ہیں جو جمعے کو ان معاہدوں پر دستخط کرنے سے پہلے کی گئی تھی جو ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپروزیا کے چار علاقوں کی روس میں شمولیت کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ چاروں خطوں نے حال ہی میں روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا جبکہ اس اقدام کی امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شدید مذمت کی ہے۔
یہ بتائے بغیر کہ پیوٹن کی تقریر کے کس حصے کا جواب دے رہے ہیں، بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، مسٹر پیوٹن میری بات کو غلط مت سمجھیں، ایک ایک انچ۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پیوٹن کے الفاظ کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ان سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ