مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سمندری طوفان آئی این کے باعث امریکہ بھر میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں 81 اور نارتھ کیرولائنا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔
آپ کا تبصرہ