15 ستمبر، 2022، 8:20 PM

جنوبی قفقاز فوجی کشیدگی؛

آذربائیجان اور آرمینیا دو روزہ سرحدی جھڑپیں روکنے پر متفق

آذربائیجان اور آرمینیا دو روزہ سرحدی جھڑپیں روکنے پر متفق

روسی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے جمعرات کو مشترکہ سرحد پر دو روز سے جاری تازہ ترین جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ سے نقل کرتے ہوئے مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے ایک سکیورٹی اہلکار نے اعلان کیا کہ ایروان اور باکو دو روزہ سرحدی جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ تازہ ترین سرحدی جھڑپوں کے دوران دونوں طرف کے 100 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔

روسی ریا نووستی ویب سائٹ کے مطابق آرمینیا کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری آرمین گریگوریان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کی شرکت سے جنگ بندی پر کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان چاہتے ہیں کہ آذربائیجان اور آرمینیا جلد از جلد جھڑپوں کو ختم کرکے جنگ بندی قائم کرلیں۔

یاد رہے کہ آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی افواج کے درمیان منگل کو شدید جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں اور دونوں طرف ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کے الزامات لگا رہے تھے۔ 

News Code 1912371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha