آذربائیجان آرمینیا کشیدگی
-
آرمینیا کا آذربائیجان پر سرحدی کشیدگی شروع کرنے کا الزام
آرمینیا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی افواج نے کل جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں آرمینیائی اڈوں پر فائرنگ کی تاہم باکو کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے۔
-
امام خیمنیؒ کے مزار کے احاطے میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد؛
خطرہ محسوس ہوا تو صیہونی عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس کے جنوبی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونیوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں جبکہ صیہونیوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرتی ہے،اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو ہم صیہونی حکومت کے عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
-
وزارت خارجہ ایران کا اعلان؛
نیویارک میں جوہری مسائل پر بات ہو سکتی ہے/ امریکی حکام کے ساتھ کوئی دو طرفہ بات چیت نہیں کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویارک میں مذاکرات پر بات کرنے کا کوئی طے شدہ منصوبہ نہیں ہے تاہم ممکنہ بات چیت کو مسترد نہیں کرتے۔ ایران اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے۔صدر واضح انداز میں ایران کا موقف بیان کرچکے، امریکہ کے ساتھ کوئی دوطرفہ بات چیت نہیں ہوگی۔
-
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کا دورہ آرمینیا
آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان حالیہ تنازع پر نینسی پیلوسی کا ردعمل
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آرمینیا کے دار الحکومت ایروان پہنچنے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ تنازع کے ردعمل میں جمہوریہ آذربائیجان کے حملوں کی مذمت کی۔
-
جنوبی قفقاز فوجی کشیدگی؛
آذربائیجان اور آرمینیا دو روزہ سرحدی جھڑپیں روکنے پر متفق
روسی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے جمعرات کو مشترکہ سرحد پر دو روز سے جاری تازہ ترین جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایران میں روسی سفیر کی اپنی سبکدوشی کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات؛
خطے میں کوئی بھی جیوپولیٹیکل تبدیلی ناقابل قبول ہے، امیر عبداللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کسی بھی جیوپولیٹیکل تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے قفقاز کے علاقے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔