4 ستمبر، 2022، 5:26 AM

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جینا مرنا پاکستان میں ہے،کہا جا رہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ ملک کو ہماری ضرورت ہے،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہے، انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا،برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے زلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،1980 سے برطانوی شہریت رکھنے والے زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان وہیں ہے،برطانیہ میں کاروبار کیا وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں۔

News ID 1912256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha