1 ستمبر، 2022، 3:17 PM

ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل رشوت خوری کے مقدمے میں مجرم قرار

ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل رشوت خوری کے مقدمے میں مجرم قرار

ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سے متعلق مشہور ہے کہ انہیں بیش قیمتی اشیاء اور زیورات سے خاصہ لگاؤ ہے، جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے۔

News Code 1912231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha