11 اگست، 2022، 12:58 PM

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش+تصاویر

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش+تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرین نے امریکہ کے ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کابل کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مردہ باد امریکہ اور مردہ باد غاصب کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو پاؤں تلے روندا اور پھر اسے آگ لگا دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن  کا بیان حقیقت سے عاری ہے اور ان کا القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان ایک دعوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور اب تک امریکہ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش+تصاویر

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز امریکی صدر جوبایڈن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں ان کے براہ راست حکم سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش+تصاویر

News ID 1911958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha