9 اگست، 2022، 2:17 AM

امام حسینؑ کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

امام حسینؑ کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا اور حق و باطل میں واضح صف بندی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے مختصر اصحاب کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دے کر بنوامیہ کے دین دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔ دین اسلام میں انحراف کا آغاز تب ہوا جب نظام حکومت کو نظام امامت و ولایت سے منحرف کرکے ملوکیت میں تبدیل کیا گیا۔ امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا اور حق و باطل میں واضح صف بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر حکومت اور ریاستی اداروں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں جبکہ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مذہبی عبادت اور عزاداری میں مکمل تعاون کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہل حدیث سب امام حسین علیہ السلام سے بے پناہی محبت کرتے ہیں امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی اور انقلاب حسینی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام انسان حضرت امام حسین علیہ السلام کے بے مثل کردار کے باعث انہیں اپنا رہبر و رہنما مانتے ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر پوری امت مسلمہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے فکر اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد کرے۔

_____________________________

ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں

 WhatsApp group

Facebook

instagram

twitter

News ID 1911922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha