مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس کے موقع پر شبہ ضریح کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار شہید ہو گئے۔
سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم الحرام کے جلوس میں ضریح اقدس کی زیارت کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار شہید اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی دل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیں۔
امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔
_____________________________
ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
آپ کا تبصرہ