مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عراقی علاقے کردستان کے صوبے دھوک کے شہر زاخو میں حالیہ دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی جس میں نہتے بے گناہ بچوں، خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے عراقی حکومت، عوام اور اس المناک حملے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، عراق میں قیام امن اور سلامتی کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو تہران میں منعقدہ حالیہ آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس کے اراکین کے نقطہ نظر اور کیے گئے فیصلوں بالخصوص سرحدی علاقوں کے سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے پُر امن طریقوں کے استعمال کی رپورٹ پیش کی۔
آپ کا تبصرہ