مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔
ایرانی ہلال احمر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔
زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا۔
آپ کا تبصرہ