مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کے 27ویں مرحلے میں امریکی کمپنی ایمزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اس سے قبل کیے گئے حملے کا تسلسل ہے، جس کے دوران ایمزون کے اس ڈیٹا سینٹر کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ ڈیٹا سینٹر امریکی فوج کو معلوماتی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا، اسی لیے اس کی باقی ماندہ عمارت کو تباہ کیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جنگجوؤں کی جوابی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ