مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اکبر عبدی ایران کے نامور اداکاروں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ وہ بالخصوص مقبول ایرانی فلم "اخراجیها" سمیت کئی معروف فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث شہرت رکھتے تھے۔
فنکار برادری، ثقافتی شخصیات اور مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اکبر عبدی کی وفات سے ایرانی سینما ایک تجربہ کار اور ہر دلعزیز فنکار سے محروم ہو گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ