مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز پاکستانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی کوششوں کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حالیہ دنوں ایران کے وزیر داخلہ کے دورۂ اسلام آباد کے دوران بھی بات چیت ہوئی، جس میں موجودہ جنگی صورتحال کے خاتمے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پاکستانی ذرائع نے تاہم واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی نئے مذاکرات کی راہ میں اب بھی بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، جس کے باعث فوری پیش رفت کا امکان محدود دکھائی دیتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی مؤقف کے مطابق، امریکا نے سابق مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، جس کے بعد تہران کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ