29 جون، 2022، 9:16 AM

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی 2 اقساط ایک ساتھ ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی 2 اقساط ایک ساتھ ملنے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی دو قسطیں جاری کرنے کی توقع ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف سے ساتویں اور آٹھویں قسط ایک ساتھ ملے گی ۔ آئی ایم ایف نے دو اقساط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے۔

اس سے قبل، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جولائی سے پیٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

News ID 1911384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha