مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، اس معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور اور جنوبی کوریا کے سفیر نے دستخط کیے. اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا، اس حوالے سے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے مابین ایک ارب ڈالر کی فراہمی کیلئے فریم ورک معاہدے پردستخط ہوئے ، اس معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور اور جنوبی کوریا کے سفیر نے دستخط کیے. تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے، کوریا آئی ٹی ، صحت ، مواصلات ، زراعت اور توانائی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے طویل مدتی انتہائی رعایتی قرضہ فراہم کرے گا.
جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، اس معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور اور جنوبی کوریا کے سفیر نے دستخط کیے.
News ID 1911149
آپ کا تبصرہ