28 جون، 2022، 4:03 PM

شہید بہشتی صحیح معنوں میں ایک برجستہ شخصیت تھے،رہبر معظم

شہید بہشتی صحیح معنوں میں ایک برجستہ شخصیت تھے،رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "معاشروں میں ناقابل تغیر خدائی روایات" کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 40 برس پہلے انتہائی تلخ اور سخت حالات میں اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو حیرت انگیز کامیابی اور سربلندی حاصل ہوئی تو اس کی وجہ ثابت قدمی اور دشمن کے مقابلے میں خوفزدہ نہ ہونا ہے۔

مہر نیوز اینجسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج منگل کی صبح عدلیہ کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں "معاشروں میں ناقابل تغیر خدائی روایات" کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 40 برس پہلے انتہائی تلخ اور سخت حالات میں اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو حیرت انگیز کامیابی اور سربلندی حاصل ہوئی تو اس کی وجہ ثابت قدمی اور دشمن کے مقابلے میں خوفزدہ نہ ہونا ہے۔ یہ خدائی روایت ہر زمانے میں قابل تکرار ہے، لہٰذا ہمیں جان لینا چاہیے کہ 2022 کا خدا وہی ہے جو 1982 کا خدا تھا۔ 

رہبر معظم نے اس ملاقات میں شہید آیت اللہ سید محمد حسین بہشتی کی شخصیت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بہشتی صحیح معنوں میں ایک برجستہ شخصیت تھے۔ جنگ کے زمانے میں جب حالات انتہائی نامساعد تھے اور ہفتم تیر کے سانحے سے کچھ وقت پہلے مجلس کے اراکین نے اس وقت کے صدرکے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیا تھا جس کی وجہ سے ملک کا کوئی صدر نہ تھا ایسے حالات شہید بہشتی جیسی شخصیت بھی چھن گئی جو انقلاب اور نظام کے لیے ایک ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔

News Code 1911381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha