مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے ایران اور آرمینیا کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشنوں کو باہمی عہدوں کو عملی جامہ پہنانے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایرانی صدر نے تمام ممالک کی ارضی سالمیت کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائي مسائل کو باہمی گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
آرمینیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ، ایران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور علاقائی سطح پر ایران کے تعمیری کردار کو قدر کی نگآہ سے دیکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ