12 جون، 2022، 9:22 AM

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی، پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن (3.7 لیٹر) سے تجاوز کر گئی، پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک گیلن پیٹرول 5.004 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز یہ قیمت 4.986 ڈالر تھی۔

ایندھن کی بڑھتی قیمتیں صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہیں کیونکہ نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

صدر بائیڈن نے قیمتیں کم رکھنے کے لیے امریکہ کے ذخیرہ کردہ پیٹرول سے سیکڑوں بیرل مارکیٹ میں شامل کیا، پیٹرول کمپنیوں کو کئی رعایتیں دیں اور اوپیک ممالک کو تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے راضی کیا۔

ان سب اقدامات کے باوجود دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ تیل کی طلب زیادہ ہے اور روس اور  یوکرائن  کے درمیان جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

News ID 1911169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha