مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ونزوئلا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا: ایران اور ونزوئلا کے کامیاب تجربہ نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ استقامت اور پائداری ہی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کے صدر سے خطاب میں امریکہ کی پابندیوں اور گھناؤنی سازشوں کے مقابلے میں ونزوئلا کی حکومت اور عوام کی شاندار کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی اور ونزوئلا کے عوام کی استقامت قابل قدر اور قابل تعریف ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ کا ونزوئلا کے متعلق نقطہ نظر پہلے کی نسبت متفاوت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی حالیہ برسوں کی پیشرفت اور ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایران نے سخت ترین شرائط اور پابندیوں کے باوجود خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے۔ ایرانی عوام نے امریکہ کی زيادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو ناکام بنادیا اور اس بات کا اعتراف امریکی سیاستداں خود کررہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور ونزوئلا کے درمیان 20 سالہ معاہدوں کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان ہونے والےمعاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں جد وجہد کرنی چاہیے، تاکہ اچھے اور بہترین نتائج برآمد ہوسکیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسرائيل کے خلاف ونزوئلا کے صدر کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتےہوئےفرمایا: اسرائيل کے خۂاف آپ کا بیان شجاعانہ اور برحق تھا۔
اس ملاقات میں ایران کے صدر رئيسی بھی موجود تھے ۔ ونزوئلا کے صدر نے امریکہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس وقت ونزوئلا کی مدد اور حمایت کی جب کوئي ملک ہماری مدد اور حمایت کے لئے تیار نہیں تھا۔ہم سخت شرائط میں ایران کی مدد کے شکر گزار ہیں۔
ونزوئلا کے صدر نے ملک کے سخت اقتصادی شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے ونزوئلا کے خلاف اقتصادی جنگ میں شدت پیدا کی لیکن ونزوئلا کی حکومت اور عوام نے امریکہ کو شکست سے دوچار کردیا۔
آپ کا تبصرہ