8 جون، 2022، 3:08 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ  نئی دہلی میں  اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ہند کے وزراء خارجہ کی موجودگی میں دونوں ممالک کے  درمیان عدالتی معاونت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

واضح رہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ، ہندوستانی وزير خارجہ کی سرکاری دعوت پر ہندوستان کے دورے پر ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ دہلی کے علاوہ ممبئی اور حیدر آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ بھارت کے سیاسی حکام کے علاوہ  بھارت کی مذہبی شخصیات کے ساتھ بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1911134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha