مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکالدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسلامی مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اپنے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے
بعض اسلامی ممالک اور مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور غم و غصہ دیکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان کو معطل کردیا، جبکہ ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی کی پرائمری ممبر شپ سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک اور رہنما نوین جندال کو پارٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے۔
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایران ، قطر، کویت اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں بھارتی سفراء کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین پر شدید احتجاج کیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ