1 جون، 2022، 3:27 PM

ایران نے یونان کی ضبط شدہ کشتیوں کے بارے میں فرانس اور جرمنی کے بیانات کو مسترد کردیا

ایران نے یونان کی ضبط شدہ کشتیوں کے بارے میں فرانس اور جرمنی کے بیانات کو مسترد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یونان کی ضبط شدہ دوکشتیوں کے بارے میں فرانس اور جرمنی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے یکطرفہ بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یونان کی ضبط شدہ دوکشتیوں کے بارے میں فرانس اور جرمنی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے یکطرفہ بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض یورپی ممالک کی بے بنیاد اور بیہودہ بیانات صادر کرنے کی عادت بن گئي ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس اور جرمنی کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کو نظر انداز کرنے کے بجائے حقائق پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یونانی کشتیوں کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک کو غیر قانونی طریقہ سے ایران کی ضبط شدہ کشتی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ہم ایران کے معاملات میں بعض یورپی ممالک کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں اور ہم نے یونان کی دو کشتیوں کو خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا ہے اور عالمی قوانین کے مطابق ان کے ساتھ رفتار کی جائےگی۔

News ID 1911056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha