مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں بھی 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا، اس وقت پاکستان میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16 روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے، اور نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا، نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے اور رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں، فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی۔
آپ کا تبصرہ