مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت کے بعد افغانستان کے دارالحکومت "کابل" میں بیت المقدس کی علامت اور تصویرکی نقاب کشائی کی گئی۔ اس تقریب میں افغانستان کی عبوری حکومت کے بعض حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ کابل میونسپلٹی نے فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی شہادت کے ایک ہفتہ بعد یہ اقدام انجام دیا ہے۔
طالبان حکومت نے بھی الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی کے قتل کی مذمت کی تھی۔ گذشتہ ہفتہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ