17 مئی، 2022، 7:11 AM

کراچی میں بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی

کراچی میں بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکےمیں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکےمیں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق  ایم اے جناح روڈ پر نیومیمن مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس نے کہا کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دھماکے کی جگہ پر ساری کپڑے کی دکانیں ہیں۔

ادھر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ بھی وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔  حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اسپتال ذرائع نے بم  دھماکے میں ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہےجبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے جاں بحق خاتون کی شناخت ثانیہ کے نام سے کی ہے۔

News ID 1910875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha