1 مئی، 2022، 10:31 PM

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا/ کل بروز پیر رمضان کا تیسواں دن ہوگا

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا/ کل بروز پیر رمضان کا تیسواں دن ہوگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آج بروز اتوارغروب کے وقت ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، لہذا کل بروز پیر رمضان المبارک کا تیسواں دن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آج بروز اتوارغروب کے وقت ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا کل بروز پیر رمضان المبارک کا تیسواں دن  ہوگا اور بروز منگل عید الفطر منائی جائےگی۔ ادھر ہندوستان اور پاکستان سے موصولہ طلاعات کے مطابق ہندوستان اور پاکستان میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور ہندوستان اور پاکستان میں بھی عید فطر  3 مئی منگل کے دن منائي جائےگی۔

News ID 1910704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha