1 مئی، 2022، 4:22 AM

روس کا امریکہ اور نیٹوکو یوکرائن کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنے پر انتباہ

روس کا امریکہ اور نیٹوکو یوکرائن کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنے پر انتباہ

روس نے امریکہ اور نیٹو پر یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو انھیں یوکرائن کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بند کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ اور نیٹو پر یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو انھیں یوکرائن کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بند کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرائن جنگ کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دونوں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے، جنگ کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔

سرگئی لاوروف نے روسی فوج کی یوکرائن میں کارروائی کے سست روی کے شکار ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی عسکری کارروائياں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہيں۔

روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اب ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور تجارت میں ملکی کرنسی روبل کو ترجیح دے رہا ہے۔

News ID 1910694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha