27 اپریل، 2022، 12:32 PM

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی  اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا مہر آباد ايئر پورٹ پر ایران کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران کے ایک روزہ  دورے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ  اسپیکر محمد باقر قالیباف، ایرانی وزیر خارجہ امید عبداللہیان اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ  ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال  کیا جائےگا۔

News ID 1910646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha