مہر خبر رساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے والی کمیٹی نے ابوظبی کے وزارت انصاف کی عمارت میں نماز مغرب کے بعد اجلاس کیا اور رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔
آپ کا تبصرہ