جرمنی کو گیس کی قلت کا سامنا/ قطر اور امارات سے رابطہ

جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ جرمنی کو گيس کی قلت کا سامنا ہے جرمنی نے اس سلسلے میں قطر اور متحدہ عرب امارات سے گيس کی فراہمی کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ جرمنی کو گيس کی قلت کا سامنا ہے جرمنی نے اس سلسلے میں قطر اور متحدہ عرب امارات سے گيس کی فراہمی کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمن وزیر اقتصادیات عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کا مقصد عرب ممالک سے ہائیڈروجن کے حصول کیلئے معاہدے طے کرنا ہے جس سے جرمنی گیس کے لیے روس پر انحصار کم کردے۔

جرمن وزارت اقتصادیات کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق روس جرمنی کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جرمنی کی تقریباً نصف ایل این جی روس سے درآمد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ جب سے روس نے یوکرائن میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے ، جرمنی نے روس پر گیس کیلئے انحصار کم کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں غیر روسی ایل این جی کے بڑے آرڈرز اور ایل این جی درآمد کرنے کے لیے ایک ٹرمینل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

News Code 1910217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =