18 مارچ، 2022، 6:30 PM

عراق کے علاقہ اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی سرگرمیاں ناقابل قبول

عراق کے علاقہ اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی سرگرمیاں ناقابل قبول

عراق میں " دولت قانون اتحاد" کے رکن نے کردستان کے شہر اربیل کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں کردستانی حکام نے گردستان کو اسرائیل کی جولانگاہ بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں " دولت قانون اتحاد"  کے نمائندے جاسم محمد نے کردستان کے شہر اربیل کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں کردستانی حکام نے کردستان کو اسرائیل کی جولانگاہ بنادیا ہے۔

جاسم محمد نے کہا کہ  عراقی کردستان کے حکام نے اس علاقہ کو ہمسایہ ممالک کے مخالفین کی پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔ عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔  انھوں نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت کو اس علاقہ میں قانون نافذ کرنے کے لئے ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ نے چند روز قبل عراق کے اربیل علاقہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ٹھکانے کو میزائل حملے میں تباہ کردیا تھا اور عراقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کردستان کے علاقہ میں موساد کے مزید تین اہم ٹھکانے موجود ہیں جن کے خلاف عراقی حکومت کو اقدام کرنا چاہیے اگر عراقی حکومت نے موساد کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا تو ایران انھیں بھی تباہ کردےگا۔

News ID 1910201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha