18 مارچ، 2022، 10:43 AM

امریکہ میں ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک

امریکہ میں ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم  کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق منی ٹرک 13سال کا لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں اسپئیرٹائرلگا ہوا تھا جوبریک لگنے پرصحیح طورپررک نہ سکا اورٹرک وین سے ٹکرا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1910194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha