16 مارچ، 2022، 2:44 PM

پاکستان کا کورونا وائرس کے حوالے سے تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کا کورونا وائرس کے حوالے سے تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تمام پابندیوں کو ختم کر رہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تمام پابندیوں کو ختم کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عائد کورونا پابندیاں ختم کی گئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شادی،انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب ہے، وباء ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔

سربراہ این سی اوسی  نے کہا کہ انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 493 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1 ہزار 3 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 317 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔

News ID 1910176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha