9 مارچ، 2022، 5:35 PM

غاصب صہیونی حکومت کے صدر ترکی پہنچ گئے

غاصب صہیونی حکومت کے صدر ترکی پہنچ گئے

اسرائيل کے صدر ترکی پہنچ گئے ہیں سن 2008 کے بعد غاصب صہیونی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے صدراسحاق ہرٹزوک ترکی پہنچ گئے ہیں سن 2008 کے بعد غاصب صہیونی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی سے ترکی کا منافقانہ چہرہ بھی نمایاں ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سن 2008 کے بعد صہیونی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کا ترکی کا یہ پہلا سفر ہے۔ اسرائيلی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی پہنچے ہیں۔۔ اسرائيلی صدر کے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، مسئلہ فلسطین اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق سن 2021 میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 4۔6  ارب ڈالر سے اوپررہا ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کے صدر ترکی پہنچ گئے

ترکی بھی ان مسلم اور عرب ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے باوجود فلسطینیوں پر اسرائيلی مظالم کو رکوانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ یوزید اور معاویہ کی طرح  نام نہاد مسلم حکمرانوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1910107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha