6 مارچ، 2022، 5:35 PM

آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں ایک ہفتے کے دوران مختلف حادثات ہوئے تھے۔  سڈنی میں آج مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ادھر آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق نئے موسمی سسٹم سے مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

News ID 1910074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha